افغان طالبان کی جانب سے پنجشیر کے محاصرے بعد افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ طالبان اندراب میں خوراک اور ایندھن کو آنے نہیں دے رہے۔
طالبان نے پیر کو کہا تھا کہ پنجشیر کا محاصرہ کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔
نائب صدر امراللہ صالح کے ٹویٹ کے مطابق ’انسانی بحران کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہزاروں خواتین اور بچے پہاڑوں کی جانب نکل گئے ہیں۔ گذشتہ دو دنوں سے طالبان بچوں اور بوڑھوں کو اغوا کر رہے ہیں اور اردگرد گھومنے پھرنے اور گھر گھر تلاشی کے لیے بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
امراللہ صالح نے پیر کو رات گئے ٹویٹ کیا تھا کہ طالبان پنجشیر کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں تاہم دعویٰ کیا تھا کہ مزاحمتی فورسز نے سالنگ ہائی وے کو بند کیا ہے۔
Talibs aren't allowing food & fuel to get into Andarab valley. The humanitarian situation is dire. Thousands of women & children have fled to mountains. Since the last two days Talibs abduct children & elderly and use them as shields to move around or do house search.
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) August 23, 2021