Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی و انٹرنیشنل سکولوں میں 90 فیصد سعودائزیشن کا نفاذ اتوار سے

’سکولوں میں سعودی ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پانچ ہزار ریال اور معاہدہ ایک سال کا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
تمام نجی و انٹرنیشنل سکولوں میں سعودائزیشن کی شرح 90 فیصد کرنے کا نفاذ اتوار سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز نے سکولوں کو 4 ماہ کی مہلت دی تھی جو 29 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’فیصلے کے نفاذ کے ساتھ ہی سعودی شہریوں کے لیے آٹھ ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔‘
’یہ وہ مرد و خواتین شہری ہیں جنہوں نے اعلی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ تین سال کے بعد شہریوں کے لیے 28 ہزار اسامیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔‘
وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی اور انٹرنیشنل سکولوں میں سعودی ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پانچ ہزار ریال اور معاہدہ ایک سال کا مقرر کیا ہے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’جن سعودی ملازمین کی تنخواہ پانچ ہزار سے کم ہوگی ان اداروں کو سعودائزیشن پروگرام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔‘
 
 
 

شیئر: