Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران الجنوب، روایتی تمدن اور طرز تعمیر کا شاہکار

’یہ علاقہ قدرتی ماحول اور گرمیوں میں متعدل موسم کی وجہ سے سیاحوں کی جنت کا درجہ رکھتا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں بہت سے سیاحتی مقامات اور پرکشش جگہیں ایسی ہیں جو سال بھرسیاحوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔
 یہ علاقہ اپنی پرانی فطرت، قدرتی ماحول اور گرمیوں میں متعدل موسم کی وجہ سے سیاحوں کی جنت کا درجہ رکھتا ہے۔
العربیہ کے مطابق ظہران الجنوب عسیر ریجن کے جنوب میں اپنے تاریخی مقامات، محلات اور آثار قدیمہ اور تاریخی قلعوں کی بدولت ممتاز مقام رکھتی ہے۔
 ان میں سر فہرست پرانی مارکیٹ میں جنوبی ظہران ٹاؤن شامل ہے۔ یہ ٹاؤن اپنے کئی تاریخی مقامات کی وجہ سے مشہور ہے۔
 ان مقامات میں تاریخی مسجد، ٹاؤن کا مرکزی چوک جسے شمال اور جنوب کی سمت سے آنےوالے قافلوں کے لیے ایک سنگم کا درجہ حاصل رہا ہے۔
ہفتہ وار جمعرات بازار اہم مقامات  میں سے ہے۔ یہ بازارخنجر، تلواروں، ملبوسات، چمڑے کے سامان اور پتھر کے برتوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

’یہ طرز تعمیر صدیوں سے ظہران الجنوب کی تمدنی ترقی کا آئینہ دار ہے‘ ( فوٹو: واس)

ظہران الجنوب کی بلدیہ نے مارکیٹ سے ملحقہ درجنوں دکانیں تعمیر کرکے مارکیٹ کی ترقی کے لیے کام کیا مگر اس کی تعمیر و ترقی کے باوجود یہاں کی تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی جگہوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا بلکہ انہیں مزید محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس کے روایتی فن تعمیر اور جگہ کی قدرتی خصوصیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
ظہران الجنوب کی بلدیہ کے سربراہ محمد یحییٰ الوادعی نے کہا ہے کہ ’قصبے کے طرز تعمیر کی زمین کو تین بنیادی متوازی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے‘۔
’یہ طرز تعمیر صدیوں سے ظہران الجنوب کی تمدنی ترقی کا آئینہ دار ہے۔ ان میں سے پہلا زرعی علاقہ ہے جو شہر کے جنوب میں وادی کے کنارے پر واقع ہے‘۔
’اس کے فوری بعد متوازی اور نیم ہموار سطح مرتفع کا علاقہ ہے۔ یہ رہائشی علاقہ ہے جو زرعی اور شمال میں بازار کے تجارتی علاقے کے درمیان ہے‘۔

’یہ علاقہ اپنے تاریخی مقامات، محلات، آثار قدیمہ اور تاریخی قلعوں کی بدولت ممتاز مقام رکھتا ہے‘ ( فوٹو: واس)

انہوں نے نشاندہی کی کہ ’ظہران الجنوب کو ماضی بعید میں اس انداز میں تقسیم کرنے اور اس کی منصوبہ بندی کا مقصد نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا اور اس کے مختلف حصوں کے درمیان فوری رابطے کے ساتھ ساتھ سماجی، سکیورٹی اور سروسز کی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے جن سے ماضی میں اس کے باشندے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔‘
’ خاص طور پراس کی پرانی منصوبہ بندی ایک مخصوص اور منفرد تعمیراتی اسلوب سے ہم آہنگ ہے جس میں قصبے کی وسیع اراضی پر دفاعی قلعوں کی تعمیر کو زیادہ اہمیت دی گئی۔‘

شیئر: