کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے روس میں
سلمان خان اور کترینہ کیف آخری مرتبہ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئے تھے۔ (فوٹو: کترینہ کیف انسٹا)
بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے دورے پر ہیں جہاں وہ فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سینٹ پیٹرز برگ کی تصاویر شیئر کیں جن میں کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر میں کترینہ کیف کبھی پارکس میں یا پھر خوبصورت شہر کی گلیوں میں چہل قدمی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
پارک میں چہل قدمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ ’پارک میں ایک دن۔‘
اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سینٹ پیٹرز برگ کی خوبصورتی سے محظوظ ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ٹائگر فلم سلمان خان اور کترینہ کیف کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے جس کا تیسرا سیکول اب متوقع ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار منیش شرما ہیں۔
ٹائیگر تھری میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کترینہ کیف آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں عمران ہاشمی کو ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سلمان خان اور کترینہ کیف آخری مرتبہ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئے تھے جو سنہ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔