Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائبریری کے شعبے میں پہلی پروفیشنل کلچرل ایسوسی ایشن

ڈاکٹر محمد بن صالح الطیار اس کے سربراہ ہوں گے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت نے لائبریریوں کے شعبے میں پہلی پروفیشنل کلچرل ایسوسی ایشن کے آغاز اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد بن صالح الطیار اس کے سربراہ ہوں گے۔
پروفیشنل کلچرل ایسوسی ایشن قائم کرنے کا یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے طور پر سامنے آیا ہے جو حکومت کے کوالٹی آف لائف پروگرام کی سپورٹ سے شروع کیا گیا ہے۔
لائبریریوں کے لیے پہلی پروفیشنل ایسوسی ایشن کا مقصد اس فیلڈ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، اس کے پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانا، تحقیق اور اس سے متعلقہ مطالعات کی سپورٹ کرنا اورلائبریری سیکٹر کے کام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی طریقوں اور پالیسیوں میں حصہ ڈالنا ہے۔
اس انیشیٹو کا مقصد 2021 کے دوران 13 ثقافتی شعبوں میں 16 پیشہ ورانجمنیں بنانا ہے۔
یہ ایسوسی ایشنز سعودی دانشوروں اور فنکاروں کے لیے پیشہ ورانہ روابط تشکیل دیں گی اوران شعبوں میں پیشہ ور افراد کو اپنی مہارتوں کو فروغ دینے،ان کے انیشیٹوز کی تعمیر، آگاہی پیدا کرنے،معاون میکانزم بنانے اور مملکت میں ثقافت اور فنون کے لیے ایک پرکشش سماجی ماڈل تشکیل دیں تاکہ مزید پیشہ ورانہ شعبے بن سکیں کے لیے موقع فراہم کریں گی۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے گذشتہ مارچ میں غیر منافع بخش شعبے کے لیے اپنی وزارت کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جس میں پانچ سطحوں پر غیر منافع بخش ثقافتی تنظیموں کی تقسیم شامل ہے۔سول ادارے، پیشہ ور ایسوسی ایشنز، خصوصی ایسوسی ایشنز،کوآپریٹو سوسائٹیز اور امیچر کلبز۔ ایسوسی ایشنز اور این جی اوز کے نظام کے مطابق۔
وزارت ثقافت تکنیکی طور پر 46 غیر منافع بخش ثقافتی تنظیموں کی نگرانی کرتی ہے جو کہ ورثہ،ادب،فلم،بصری فنون، لائبریریوں،فن تعمیر،تھیٹر، پرفارمنگ آرٹس، ٹرانسلیشن، فیشن اور موسیقی کے شعبوں میں اداروں، این جی اوز اور امیچر کلبز میں تقسیم کی جاتی ہے۔

شیئر: