Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر محمود اشرفی کی سعودی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی سفارت خانے پہنچنے پر حافظ طاہر محمود اشرفی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں عالم اسلام کی صورتحال، دونوں ممالک کے تعلقات، سعودی عرب کو پاکستانیوں کی واپسی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل و وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو جو سہولتیں دی ہیں اس پر شکرگزار ہیں۔‘

شیئر: