سعودی سفیر کی شیخ رشید احمد سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا ہے کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے سعودی سفیر کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے حالیہ دنوں میں اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی سفیر نے حال ہی میں پاکستان کے وفاقی وزرا شبلی فراز، اور فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی ہے۔