Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا انڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ 

سعودی عرب اور انڈیا کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے( فائل فوٹو سبق) 
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے انڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے سعودی عرب اور انڈیا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر اور عادل الجبیر نے باہمی دلچسپی کے امور اور سعودی عرب اور انڈیا کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ 
خیال رہے کہ عادل الجبیر ان دنوں برادر اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کرکے مشرق وسطی اور ایشیا کے اہم مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ 

شیئر: