Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا سری لنکا، تاجکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بدھ کو سری لنکا، تاجکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سےبھی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور متعدد شعبوں میں مشترکہ مفادات میں معاون حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ 
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفون پر  رابطہ کیا۔
دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا کیا۔
 علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔

شیئر: