ڈرائیور خاتون منیرۃ گاڑی کو ٹھیک کرنے کا کام بھی جانتی ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی خواتین الاحسا کمشنری میں ٹیکسیاں چلانے لگیں- یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے- الاحسا سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں واقع ہے-
الاخباریہ کے مطابق ایک ٹیکسی ڈرائیور خاتون منیرۃ المری نے بتایا کہ وہ تقریبا تیس برس سے مختلف قسم کی گاڑیاں چلا رہی ہے- اسے گاڑی کی اصلاح و مرمت کرنا بھی آتا ہے اور گاڑی خراب ہو تو وہ مکینک کی محتاج نہیں ہوتی خود ہی گاڑی ٹھیک کرلیتی ہے-
الوطن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں لیڈیز ٹیکسی سکیم متعارف کرائی گئی ہے جو مملکت بھر میں اپنی طرز کی پہلی سکیم ہے- اس سے الاحسا کی بے شمار خواتین کو فائدہ ہوگا- 500 گاڑیاں مملکت کے اندر اور باہر ہر زمرے کے لوگوں کو سروس دیں گی-
مذکورہ سکیم میں شامل ٹیکسیاں ریاض، دمام اور جی سی سی ممالک تک سواریوں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں