شہری دفاع نے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں جمعرات کو موسلا دھار بارش ہوئی- اس دوران عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف اور صفا اور مروہ کی سعی کرتے رہے جبکہ نمازی اپنی عبادت میں مشغول رہے اور خوشگوار موسم میں عبادت کا لطف اٹھاتے رہے-
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ جمعرات کو مکہ مکرمہ سمیت مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے کہیں موسلا دھار ہوگی اور کہیں درمیانے درجے کی ہوگی- توقع کے عین مطابق بارش ہوئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو مکہ مکرمہ کے مشرقی قریوں اور محلوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا- بارش رکنے پر مکہ میں بادل چھائے ہوئے ہیں-
مکہ کے الشرائع محلے میں بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے-
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع مکہ مکرمہ نے سب سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کا خیال کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں