عنیزہ میں کھجور میلہ، ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام
عنیزہ میں کھجور میلہ، ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام
جمعہ 27 اگست 2021 5:15
کنگ سعود ہسپتال عنیزہ کی میڈیکل ٹیم میلے میں موجود ہے- (فوٹو ایس پی اے)
عنیزہ کھجور میلے میں کئی سرکاری ادارے بھی شامل ہوگئے- میلے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات سرکاری طور پر کیے گئے ہیں-
ایس پی اے کے مطابق عنیزہ، قصیم ریجن کی کمشنری ہے- یہاں کے نخلستان بھی بریدہ کی طرح مملکت بھر میں مشہور ہیں- میلے میں آنے والوں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں- احتیاطی تدبیر کے طور پر کنگ سعود ہسپتال عنیزہ نے میڈیکل ٹیم میلے میں تعینات کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے اسی دوران میلہ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو آگہی پمفلٹ بھی دیے جارہے ہیں-
عنیزہ کے کھجور میلے کے پہلو بہ پہلو متعدد ثقافتی، سماجی اور سیاحتی پروگرام بھی کیے جارہے ہیں- میلے کو کامیاب بنانے کے لیے عنیزہ کی بلدیاتی کونسل، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت و محکمہ سیاحت، پولیس، ٹریفک اور شہری دفاع کے دستے بھی تعینات ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں