Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سفارتکار بھی ’بریدہ کھجور میلہ‘ دیکھنے پہنچنے لگے

سفرا کو کھجور میلے میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی دکھائے گئے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موجود غیرملکی سفارتکار بھی بریدہ کھجور میلے کو دیکھنے آرہے ہیں۔ متعدد برادر اور دوست ممالک کے سفرا اور سفارتکار بریدہ پہنچے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امریکی ایگریکلچرل اتاشی نے بریدہ می کھجور میلے میں خرید و فروخت، نیلامی اور رنگا رنگ پروگرام دیکھے اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 
امریکی اتاشی نے میلے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ یہاں سرکاری خدمات و سہولتوں اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کی۔

امریکی اتاشی نے میلے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ مراکش، ماریطانیہ اور برطانیہ  کے سفرا بھی بریدہ کھجور میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے ہیں۔  
مراکشی سفیر نے کہاکہ یہاں غیرمعمولی مقدار میں یہاں انواع و اقسام کی کھجوریں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھجور کی پیداوار ہی نہیں اس کی صنعت بھی ترقی کررہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جاپانی سفیر فومیو ایوائی نے کھجوروں کے معیار، تنوع اور سودوں کےحجم پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

کھجور کی پیداوار ہی نہیں اس کی صنعت بھی ترقی کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سفرا کو کھجور میلے میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی دکھائے گئے جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
مراکشی سفیر مصطفی المنصوری نے کہا کہ بریدہ کھجور میلہ منفرد ہے۔ یہاں انواع و اقسام کی کھجوریں وافر مقدار میں دیکھ کر اچھا لگا ہے۔
ماریطانیہ کے سفیر سید عالی نے کھجور میلے کے منتظمین کو شاندار انتظامات، خوبصورت پروگراموں اور اہم اقتصادی سرگرمیوں پرمبارکباد دی ہے۔

شیئر: