Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ای ایجوکیشن سسٹم کورونا کے دوران مثالی قرار

اساتذہ کے بارے میں بھی مثبت رائے کا اظہار کیا گیا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
ای ایجوکیشن آرگنائزیشن نے 174 ملکوں میں بہترین ایجوکیشن پلیٹ فارموں کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری جاری کی ہے۔
 سعودی عرب میں آن لائن ایجوکیشن  کے سسٹم ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کو 174 ملکوں میں بہترین ایجوکیشن پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے۔
جائزہ رپورٹ میں کورونا وبا کے دوران ای ایجوکیشن سے متعلق اس میں چار لاکھ 53 ہزار 879 طلبہ، اساتذہ، سرپرست اور تدریسی عملے کے ارکان شریک  ہوئے۔ ان میں 3 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ سکولوں اور 65 ہزار سے زیادہ اعلی تعلیم سے منسلک افراد تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق معتبر بین الاقوامی تعلیمی تنظیموں نے سعودی عرب کے ای ایجوکیشن سسٹم کو مثالی قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی جائزے میں سعودی ای ایجوکیشن پلیٹ فارم ’مدرستی‘ کا تقابل 174 ملکوں کے ساتھ انٹرنیشنل پلیٹ فارموں سے کرتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی ای ایجوکیشن پلیٹ فارم ’مدرستی‘ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔ کورونا وبا کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں ای ایجوکیشن کا مثالی حل دیا ہے۔
ای ایجوکیشن سسٹم  سے 60 لاکھ سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔ اس سے رجوع کرنے والوں کا تناسب 98 فیصد ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں کے سکولوں میں رائج ای ایجوکیشن ویب سائٹس کے حوالے سے منفرد ہے۔
عالمی جائزے میں وبا کے دوران ای ایجوکیشن سسٹم سے منسلک اساتذہ کے بارے میں بھی مثبت رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ای ایجوکیشن نیشنل سینٹر نے بین الاقوامی جائزے کے نفاذ کے ہر مرحلے میں حصہ لیا ہے۔  

شیئر: