مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا اور دمام میں ہوگا- (فوٹو عرب نیوز)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور اس کا سلسلہ بڑھ کرساحلی مقامات تک آسکتا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ الاحسا اور دمام میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔
طقس العرب کے مطابق سنیچر کو ریاض میں درجہ حرارت 44، جدہ میں 35، مکہ مکرمہ میں 46، مدینہ منورہ میں 45 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
عاجل کے مطابق خلیج عرب میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی طرف 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی رہیں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں