Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مکہ ریجن میں بارش

بعض علاقوں میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی(فوٹو، ایس پی اے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقوں میں جمعے کو بارش کی اطلاعات ہیں۔
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض ریجن خاص کر دارالحکومت کے علاوہ الافلاج ، الحریق، الخرج، الدلم ، الرین، القویعیہ اور المزاحمیہ کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ انعلاقوں میں بارش کہیں تیز اوربعض مقامات پرہلکی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن خاص کر مشاعر مقدسہ (عرفات، مزدلفہ اور منی ) میں بھی  بارش کی توقع ہے۔ متوقع بارش سے قبل گردوغبار اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی جن کی وجہ سے حد نگاہ کافی متاثر ہو سکتی ہے۔
عسیر ریجن کے علاوہ مدینہ منورہ ریجن کے علاقے المھد ، بدر اور وادی الفرع میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے ۔
دریں اثنا جعمرات کی شب ریاض شہر میں ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی ’کنگڈم ٹاور ‘ پربھی گری ۔ اخبار 24 کو موصول ہونے والی وڈیو میں کنگڈم ٹاور سے ٹکرانے والی بجلی کے منظر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ بجلی ایک سے زائد بار کنگڈم ٹاور پرگری ۔ بارش کے دوران بجلی کی چمک سے علاقہ بھی روشن ہوتا دکھائی دیا۔

شیئر: