Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

ریاض ریجن میں 8 ہزار 766 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار 837 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ  خلاف ورزیوں کے حوالے سے ریاض ریجن سرفہرست ہے جہاں 8 ہزار  766 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مشرقی ریجن میں دو ہزار 971، مدینہ منورہ ریجن میں دو ہزار 232، مکہ مکرمہ ریجن میں دو ہزار 178 اور القصیم ریجن میں ایک ہزار 998 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حائل، حدود شمالیہ، تبوک، جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔سب سے کم خلاف ورزیاں 177 نجران ریجن میں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر تاکید کی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے  لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: