Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف سے جنوبی کوریا کے فوجی عہدیدار کی ملاقات

جنوبی کوریا کے اعلی فوجی افسران بھی ملاقات میں شریک رہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے اتوار کو ریاض میں جنوبی کوریا کے فوجی عہدیدار نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے سٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی تعاون کی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دونوں دوست ملکوں کے سٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی آرمی جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری، مسلح افواج کے اعلی افسران اور جنوبی کوریا میں سعودی سفارتخانے کے آرمی اتاشی کرنل سامی العبداللہ بھی موجود تھے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے مملکت میں متعین سفیر اور جنوبی کوریا کے اعلی فوجی افسران بھی ملاقات میں شریک رہے۔

شیئر: