عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صنعا میں اس لانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا گیا جس سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحالیہ دو حملوں میں بارود بردار ڈرون بھیجے گئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لانچنگ پیڈ کو اس وقت تباہ کیا گیا جب اس سے ایک تیسرا بارود بردار ڈرون ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے لیے بھیجے جانے والا تھا۔ اس موقع پر لانچنگ پیڈ کو آپریٹ کرنے والے بھی ہلاک ہوگئے۔
بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ منگل کی صبح ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوسرے بارود سے لدے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا تاہم ڈرون کے ملبے سے ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ایک کمپنی کے 8 کارکن زخمی ہوگئے۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2021/e-hz3zxxmacn3w0.jpg)
زخمیوں میں ایک بنگلہ دیشی ہے جس کی حالت نازک ہے، دیگر تین جن میں دو کا تعلق انڈیا اور ایک کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے کی حات خطرے سے باہر ہے۔ چار کو معمولی زخم آئے ہیں- ان میں ایک سعودی، ایک نیپالی، ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔
تحالف دعم الشرعية في #اليمن ينشر لقطات فيديو توثق عملية استهداف وتدمير منصة إطلاق للطائرات المسيّرة في صنعاء استخدمت في العمليتين العدائيتين باستهداف مطار #أبها الدولي.#واس_عام pic.twitter.com/SHGVpZlcsK
— واس العام (@SPAregions) August 31, 2021
ترجمان نے بتایا کہ دوسرے ڈرون کے ملبے سے ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا جبکہ عمارت کے فرنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایئرپورٹ کے گراؤنڈ میں موجود بعض مشینوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔
المالکی نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کے دوسرے وحشیانہ حملے کا مقصد ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا اور منصوبہ بند طریقے سے جان بوجھ کر مختلف ممالک کے مسافروں کو زک پہنچانا تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2021/e-hz22px0amrzx-.jpg)