اندرون ملک مسافروں کے لیے دو خوراکوں کی شرط پر عمل درآمد
’فیصلے سے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو استثنی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اندرون ملک مسافروں کے لیے ویکسین کی دوخوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’فیصلے سے استثنیٰ 12 سال سے کم عمر افراد کو حاصل ہوگا‘۔
ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’ہم مسافروں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ آج یکم ستمبر سے اندرون ملک پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے دو خوراکوں کی شرط نافذ کی جا رہی ہے۔‘
’اس شرط سے بچوں کے علاوہ وہ افراد بھی مستثنیٰ ہیں جنہیں سعودی عرب کے صحت کے محکمے استثنیٰ دے چکے ہیں‘۔
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک سفر کے خواہشمندوں کو چاہیے کہ ٹکٹ بک کرنے سے پہلے ’توکلنا‘ ایپ پر اپنا سٹیٹس دیکھ لیں‘۔