عرب اتحاد نے یمن کی فضائی حدود میں چار ڈرونز تباہ کر دیے
عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
عرب اتحاد نے بدھ کو دھماکہ خیز مواد سے لیس چار ڈرونز کو یمن کی فضائی حدود میں تباہ کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ابتدا میں ایک ڈرون کو روکا لیکن اس کے کچھ ہی منٹوں بعد اعلان کیا کہ انہوں نے یمن کی فضائی حدود میں دوسرا ڈرون تباہ کر دیا ہے۔ اس کے تقریباً دو گھنٹے بعد تیسرا اور بدھ کی شام کو چوتھا ڈرون تباہ کر دیا۔
عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا۔
عرب اتحاد نے زور دیا کہ ’ہم شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمنوں کے حملوں سے بچانے کے لیے آپریشنل اقدامات اٹھاتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔‘