Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لوٹ مار میں ملوث 4 رکنی گروہ  گرفتار 

گروہ تیں سعودیوں اور ایک پاکستانی پر مشتمل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے  ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے- گروہ تین سعودیوں اور ایک پاکستانی پر مشتمل ہے-
ملزمان  لوٹا ہوا سامان دکانوں پر فروخت کردیتے تھے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ واردات کرنے والوں کے حوالے سے شکایات ملنے پر سپیشل  فورس تشکیل دی گئی تھی۔ سپیشل فورس نے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے  واردات کرنے والوں تک رسائی حاصل کی اور انہیں گرفتار کرادیا-
میجر الکریدیس نے مزید کہا کہ گروہ میں شامل  افراد عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- 
ترجمان  نے توجہ دلائی کہ لوٹ مار کرنے والے گروہ کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی ہے اور انہیں سزا دلانے کے لیے قانونی کارروائی منطقی انجام تک پہنچانے کی خاطر پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا-

شیئر: