پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا سونے کا پہلا تمغہ ہے۔
حیدر نے پیرالمپکس میں ایف 37 کیٹگری کے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے میڈل جیتا۔ وہ اس سے قبل بھی پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے دو میڈلز جیت چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانیNode ID: 588371
-
جیولن تھرو: نیرج چوپڑہ نے سونے کا تمغہ، ارشد ندیم نے دل جیت لیےNode ID: 589341
گوجراانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے اس سے قبل پیرالمپکس کے لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 2008 میں چاندی جبکہ 2016 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کی ایتھلیٹ انیلہ عزت بیگ نے بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔
وہ 19.8 میٹر دور جیولن پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں تو کامیاب رہیں لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی۔
It's #Gold for #PAK! F37 discus thrower Haider Ali wins his country's first medal of the Games!
His throw of 55.26m is a personal best and almost three metres longer than second place! #Tokyo2020 #Paralympics #ParaAthletics pic.twitter.com/SD3rO1qlaF
— Paralympic Games (@Paralympics) September 3, 2021