Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسرچ اور میڈیا گروپ کے میگزین ’مانجا العربیہ‘ کی پہلی اشاعت

میگزین کی پہلی اشاعت کی تقریب ریاض میں منعقد کی گئی۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی ریسرچ اور میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے بچوں کے لیے مانجا میگزین کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس آر ایم جی گروپ شرق الاوسط اور عرب نیوز سمیت 30 سے زیادہ میڈیا پبلیکیشنز کا مالک ہے۔
مانجا میگزین کا پہلا ایڈیشن دس سے 15 برس کے بچوں کے لیے ہے جس کی افتتاحی تقریب ریاض میں منعقد کی گئی۔
پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے مقررین میں مانجا العربیہ کے چیف ایڈیٹر عسام بخاری اور لکھاری و ایڈیٹر اودی کارسو شامل تھے۔
گذشتہ دو دہائیوں سے خطے میں جاپانی ’مانجا اور اینیمی‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مقامی سطح پر کہانی بیان کرنے کی ضرورت پر مبنی مانجا عربیہ کا عربی زبان میں دستیاب تخلیقی مواد بامقصد اور محفوظ ہو گا، جس کے پیچھے عرب دنیا کی ثقافتی اقدار ہوں گی۔
اس مواد کا محرک اور ترجمہ نامور جاپانی پبلشرز کریں گے اور یہ ہر عمر کے افراد کے لیے ہوگا۔ 
’مانجا‘ جاپانی فلم اور ٹیلی وژن کی انیمیشن کا ایک سٹائل جبکہ ’اینیمی‘ طربیہ کتابوں اور اشکالی ناول کی ایک قسم ہے جس کا مخاطب بچے اور بڑے دونوں ہوتے ہیں۔  
مانجا عربیہ کا مواد دو طرح کا ہو گا ایک ’مانجا عربیہ کِڈز‘ جو 10 سے 15 برس کی عمر کے بچوں جبکہ دوسرا 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہوگا۔
یہ مواد معاوضے کے بغیر ماہانہ اشاعتوں اور ڈیجیٹل فارمیٹس میں فراہم کیا جائے گا۔ 
ایس ایم آر جی کی سی ای او جمانة الرشيد کا کہنا ہے کہ ’مانجا عربیہ کڈز میگزین کا اجرا مانجا عربیہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو ہمارے گروپ کی تبدیلی، نمو اور توسیع کی حکمت عملی میں ایک امید افزا قدم ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عرب تخلیقی مواد کی صنعتوں کو بااختیار بنانے، افسانے پڑھنے اور لکھنے کی ثقافت کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ نوجوان عرب نسلوں کے تخیل اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔‘

شیئر: