Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسک کی ذیلی کمپنی مانجا پروڈکشن کے لیے 2021 کا منفرد ایوارڈ

’ہم سمجھتے ہیں کہ اس پروڈکشن میں انسانی وسائل سب سے اہم اثاثہ ہیں‘ (فوٹو: عرب نیوز)
محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) کی ذیلی کمپنی مانجا پروڈکشن کو 2021  کے لیے سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے بہترین مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پروڈکشن کمپنی نے اپنے جدید اور قابل تعریف کام کے ماحول کی وجہ سے بہترین کمپنیوں میں سے ایک کا سال2021 کا منفرد ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ فلم  الرحلہ (The Journey) کے لیے درکار تخلیقی صلاحیتں اس پروڈکشن کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

الرحلہ مانجا پروڈکشن کی تاریخ  کے بڑے سنگ میل میں سے ایک ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

مانجا پروڈکشن کے سی ای او ڈاکٹرعصام بخاری نے بتایا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس پروڈکشن میں انسانی وسائل سب سے اہم اثاثہ ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کامیابی حاصل کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ حوصلہ افزا اور متاثر کن کام کا ماحول درکار ہوتا ہے اور یہی چیز ہم نے گذشتہ برسوں میں مانجا پروڈکشن کے بورڈ ممبرز اور مسک فاؤنڈیشن کے تعاون سے حاصل کی ہے۔‘
ان کے مطابق ’تعریفی سرٹیفکیٹ مزید  کامیابیوں کے لیے ابھارتے ہیں جو کام کے ماحول کے ساتھ ساتھ آئندہ پروجیکٹ میں کام کرنے والے ہیروز کو بھی متاثر کرتے ہیں۔‘
مانجا پروڈکشن میں ہیومن ریسورس مینیجر ھزاع السبیعی کا کہنا ہے کہ ’ہماری پروڈکشن ہمیشہ تخلیقی کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے جو اس کے مشن، وژن اور مقصد کو پورا کرتی ہے۔‘

اینیمیشن سٹوڈیوز میں تربیت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

’ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب میں 2021 میں کام کرنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہونے کا ہماری کمپنی کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملا ہے۔‘
واضح رہے کہ کام کرنے کی ایسی بہترین جگہوں کو عالمی معیار کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
ایوارڈ کے لیے آغاز کا عمل مانجا  پروڈکشن کی ہیومن ریسورس  کی  جانب سے   کئی عوامل پر ایک سروے کیا گیا۔
اس سروے میں ٹیم کی قیادت، سماجی ذمہ داریاں، کام کی جگہ، کام کا  طریقہ کار، ملازمین کی مصروفیت، ٹیم ورک اور تعلقات، معاوضہ اور فوائد جیسے عوامل شامل تھے۔

الرحلہ ( The Journey) عرب دنیا میں تخلیقی صلاحیتوں کی جانب پیش رفت ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

یہ سروے ریاض اور ٹوکیو میں مانجا پروڈکشن کے دونوں دفاتر میں کیا گیا، جس کے بعد تنظیم نے جمع کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور اس پروڈکشن کی مصروفیت اور کارکردگی کے ساتھ ابھرتے ہوئے خاص اور اہم موضوعات کی نشاندہی کی۔
سعودی عرب کی مانجا پروڈکشن اینیمیشن فلم پروجیکٹس اور ویڈیو گیمز تخلیق کرتی ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ کاموں کے ذریعے عالمی سطح پر سعودی پیغام پہنچانا ہے، جس میں بہترین تخلیقی مواد شامل ہے۔
یہ کمپنی جاپان میں توئی اینیمیشن سٹوڈیوز کے ساتھ مل کر سعودیوں کے لیے تربیت کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے تاکہ مملکت میں تخلیقی صنعت کو مقامی بنایا جا سکے۔
الرحل ہ( The Journey) اس کمپنی کی تاریخ  کے بڑے سنگ میل میں سے ایک ہے۔ یہ عرب دنیا کی جانب سے تخلیقی صلاحیتوں کی جانب پیش رفت ہے۔
شیزونو کوبن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جزیرہ نما عرب اور مشرق وسطیٰ کی قدیم تہذیبوں کے بارے میں ایک تاریخی کہانی ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی اہم تصور کی جائے گی۔
 

شیئر: