قنفذہ میں منشیات فروش گرفتار، 56 کلو چرس ضبط
’گرفتار شدہ شخص قنفذہ سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں منشیات سپلائی کیا کرتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے منشیات فروش شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 56 کلو چرس ضبط کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے‘۔
’وہ عمر کی تیسری دہائی میں ہے اور اسے قنفذہ کمشنری میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’خفیہ ٹیموں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور مذکورہ شخص کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدہ شخص قنفذہ سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں منشیات سپلائی کیا کرتا تھا‘۔
’منشیات کے عادی افراد کی گرفتاری اور تفتیش کے دوران مذکورہ شخص کا نام لیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’اس سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا پتہ چل سکے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کیا جائے گا‘۔