Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ

خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے سوموار کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔
’پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔‘
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کو سینڈل اور سنیکرز پہننے کی اجازت ہو گئی جبکہ چپل (سلیپر) پہننا منع ہے۔  
مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے وہ سردیوں میں سوئیٹر اور کوٹ پہن سکتے ہیں۔
’مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔‘
وفاقی نظامت تعلیمات نے اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایات کی ہیں۔
نوٹیفکیشن  میں ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس نے بھی لباس سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔
بی وی ایچ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد یونس نے خواتین سٹاف کے لیے جینز پر پابندی لگاتے ہوئے دوپٹہ یا سکارف لازم قرار دیا۔

شیئر: