Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مناسب لباس میں پبلک ٹراسپورٹ سے سفر پر پابندی

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معذوروں کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کا پابند بنایا جائے گا( فوٹو ٹوئٹر۹
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معذوروں کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی اور سپیشل سروس کے لیے ان سے اضافی رقم وصول نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق نئے مسودے میں ٹرانسپورٹرز پر یہ بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ معذوروں اور چلنے پھرنے میں کمزوری محسوس کرنے والوں کو خصوصی سہولتیں فراہم کریں۔ ٹرانسپورٹر کو سپیشل سروس فراہم کرنے سے انکار کا حق نہیں ہوگا۔ 
 مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے وسائل سے سفر کرتے وقت چھوٹے پالتو جانور مشروط طریقے سے  پبلک ٹرانسپورٹ وسائل میں ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ دیگر سواریاں اس سے متاثر نہ ہوں یا سواریوں کے  آنے جانے میں رکاوٹ نہ بنیں۔
 ممکن ہو تو پالتو جانوروں کے لیے سپیشل جگہ متعین کی جائے,
 ایسے مسافر جو سواریوں کی لائن عبور کرکے یا پبلک ٹرانسپورٹ کے سٹیشنوں پر نصب رکاوٹیں نظر انداز کرکے سوار ہونے کی کوشش کریں انہیں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ 
غیرمناسب یا خراب ملبوسات پہنے ہوئے مسافروں کو سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ ایسے مسافروں کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن سے بدبو آرہی ہو۔
 کسی بھی مسافر کو ٹرانسپورٹ کے وسائل یا سٹیشنوں پر تھوکنے یا کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 مسافروں کو اپنے ہمراہ سفر کرنے والے دیگر افراد کی فوٹو گرافی یا وڈیو گرافی کی اجازت نہیں ہوگی ۔اگر مسافر سے اجازت لے کر اس کا فوٹو یا وڈیو بنانا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

شیئر: