انٹیریئر ڈئزاینرز کے لیے ریاض میں انڈیکس سعودی ایکسپو کا آغاز
انٹیریئر سے متعلق مملکت کا یہ پہلا ایونٹ ہوگا جو 18 ماہ تک جاری رہے گا۔ (ٹویٹر انڈیکس سعودی ایکسپو)
سعودی عرب کا پریمیئر انٹیریئر ڈیزائن اور تجارتی شو ’انڈیکس سعودی‘ ریاض فرنٹ ایگزیبشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں منگل کو شروع ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق اس شو کا مقصد انٹیریئر سپلائرز اور مینوفیکچررز کو پوری مملکت میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے انٹیریئر ڈیزائنرز ، معماروں، پراجیکٹ مینیجرز اور ریٹیلرز سے جوڑنا ہے۔
پچھلے ایونٹس کی کامیابی کے بعد یہ فورم 2021 میں ریاض میں واپس آیا ہے اور ریڈ سی ترقیاتی منصوبے سمیت نیوم ، قددیہ، امالا، الدیریہ، الودیان، کنگ سلمان پارک اور جدہ میں جاری جدہ ٹاور ، ریاض اور جدہ میٹرو جیسے تعمیراتی منصوبوں کے تقاضوں کو پورا کرے گا۔
ڈی ایم جی ایونٹس کے آرگنائزر نے کہا کہ ان پروجیکٹس میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آوٹ لیٹس اس شو میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ کاروباری ترقی کے غیر معمولی مواقع پیش کرتے ہیں۔
ڈی ایم جی ایونٹس کے سینئر نائب صدر اینڈی وائٹ نے کہا کہ ’انڈیکس سعودی مقامی پروجیکٹ مالکان، ڈیزائنرز ، ٹھیکیداروں اور ریٹلرز کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کی مصنوعات اور خدمات تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کا واحد پلیٹ فارم ہے۔‘
’انٹئریئر ڈیزئن سے متعلق مملکت کا یہ پہلا ایونٹ ہوگا جو 18 ماہ تک جاری رہے گا اور خریداروں کو جدید ڈیزائن اور انوویشنز کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔‘
خیال رہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ پبلک پرائیویٹ انویسٹمنٹ ماڈل کے ذریعے مملکت بھر میں مختلف مقامات پر تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار گھروں کو تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے ملک میں انٹیریئر ڈیزائن کی خدمات کی مزید مانگ ہوگی۔