Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ساحل عقیر، خلیجی سیاحوں کی منزل

’العقیر ساحل ہے فطرتی حسن سے مالا مال، قدرتی نظاروں اور پاکیزہ سیاحتی ماحول سے بھرپور ہے۔‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے ساحلی شہر الاحسا کا العقیر ساحل نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک کا سب سے خوبصورت ساحلی سیاحتی مقام ہے جہاں دوسرے خلیجی ملکوں کے سیاح بھی لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق العقیر بیچ الاحسا گورنری میں ایک اہم اور خوبصورت سعودی ساحل ہے جو خلیج عرب کے فطرتی حسن سے مالا مال، قدرتی نظاروں اور پاکیزہ سیاحتی ماحول سے بھر پور ہے۔
سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ’سمر آف سعودی عرب‘ پروگرام کے ضمن میں ’اسپرٹ آف سعودی‘ پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد مشرقی علاقے اور اس سے باہر کے سیاحوں کی بڑی تعداد العقیر کے ساحل پر آچکی ہے۔
 یہ سمر سیزن 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس موسم میں رواں سال 11 مقامات ’ہمارا موسم گرما‘ کے سلوگن کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔
پروگرام کے ذریعے 500 سے زائد سیاحتی تجربات، پیکجز اور سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے 250 سے زائد ادارے اور کمپنیاں بھی رواں موسم گرما کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: