سعودی عرب آن لائن کاروبار کی بڑی مارکیٹ بن گیا
2020 میں آن لائن کاروبار کا حجم 5.7 ارب ڈالر رہا- (فوٹو: ٹویٹر)
ریاض ایوان تجارت نے رپورٹ جاری کر کے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں آن لائن کاروبار کی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے- 2019 میں اس کی شروعات ہوئی تھی- 2020 کے دوران آن لائن کاروبار کا حجم 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا-
ایس پی اے کے مطابق ریاض ایوان تجارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار کی شروعات2001 میں ہوئی تھی-
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار کا قومی پیداوار میں حصہ گذشتہ برس 10482 ملین ڈالر کا رہا-
آن لائن کاروبار میں ملبوسات اور جوتوں کا کاروبار 3209 ملین ڈالر کا ہوا- دوسرا نمبر الیکٹرانک سامان کا رہا 2998 ملین ڈالر تک کا کاروبار ہوا- تیسرا نمبر فرنیچر اور گھریلو سامان کا رہا 1477 ملین ڈالر کا سامان خریدا گیا- آن لائن سب سے کم کاروبار خوراک اور ادویہ کا رہا جو 776 ملین ڈالر تک محدود رہا-
ریاض ایوان تجارت نے مملکت میں آن لائن کاروبار کے حال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کے آن لائن کاروبار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے-
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطہ وسائل کے استعمال میں روزافزوں اضافے نے سال رواں کے دوران آن لائن کاروبار کے مواقع بڑھا دیے ہیں-
رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس انٹرنیشنل آن لائن کاروبار کے گراف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب عالم عرب کی سطح پر دوسرے اور 152 ملکوں میں عالمی سطح پر 49 نمبر پر رہا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں