Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان پلیٹ فارم کے تحت آن لائن انفرادی عطیات جمع کرنے کی نئی سہولت 

اس نئی مہم کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں چیرٹی کے لیے قومی پلیٹ فارم (احسان) نے آن لائن انفرادی عطیات جمع کرنے کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب سماجی کفالت، عطیات دینے والوں اور عطیات کے بہتر نتائج کے لیے احسان پلیٹ فارم قائم کیے ہوئے ہے۔
احسان پلیٹ فارم نے یتیموں کی کفالت، صحت نگہداشت اور سماجی مسائل کے حل کے لیے محدود عطیات مہم کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا مملکت بھر میں پہلا ہے۔
اس مہم میں حصہ لینے کے لیے تین کام کرنا ہوتے ہیں۔ سب سے پہلا یہ ہے کہ احسان پلیٹ فارم کے مین پیج کو وزٹ کیا جائے۔
عطیے کے شعبے کا انتخاب کرکے اس کے خانے پر کیے جائیں۔ عطیہ مہم کا نام تحریر کیا جائے اور مہم چلانے والا اپنی خواہش کے مطابق عطیہ مہم کی انتہائی رقم کا تعین کرے۔ ایسا کرنے پر عطیہ مہم کا لنک سماجی رابطہ وسائل، دوستوں ، رفقائے کار، فیملی کے افراد اور خیر پسندوں کے حلقوں میں عام کردیا جاتا ہے۔  
عطیہ مہم کے امیدوار کو عطیات دینے والوں، رقم  وغیرہ سے متعلق تمام اعدادوشمار و تفصیلات تک رسائی دی جاتی ہے۔ اس نئی مہم کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی گئی ہے۔

شیئر: