Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے 300  ملین ریال کے عطیات

احسان پلیٹ فارم مملکت کے تمام علاقوں میں رفاہی کاموں کو سپورٹ کرتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رفاہی اور غیر منافع بخش کاموں کے لیے شروع کیے جانے والے ’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے جمعے سے لے کر اب تک 300  ملین ریال سے زائد کے عطیات دیے جا چکے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے عطیات کے انتظام کے لیے پورٹل شروع کیا ہے۔
مارچ کے آخر میں اپنے افتتاح کے بعد سے احسان پلیٹ فارم کو 30 لاکھ سے زیادہ وزیٹرز آئے ہیں جنہوں نے خیراتی شعبے میں شامل 200 سے زیادہ سرکاری شراکت داروں کے ذریعے نصف ملین سے زیادہ مستحقین کی مدد کی ہے۔
مملکت کے اندر مخیر افراد کے عطیات مجموعی عطیات کا 99 فیصد تھے۔
احسان پلیٹ فارم نے کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر کے پیش کردہ منصوبوں کے لیے مملکت کے باہر عطیہ کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ احسان پلیٹ فارم مملکت کے تمام علاقوں میں رفاہی کاموں اور مختلف شعبوں میں عطیات  اور رفاہی منصوبوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم، صحت، رہائش اور دیگر شعبوں کے لیے عطیہ کے مواقع شامل ہیں جو تیزی، آسان رسائی اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کے حصول میں معاون ہیں۔
احسان پلیٹ فارم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون مملکت مستحقین تک ریکارڈ وقت میں باآسانی امداد پہنچانا ہے۔
احسان پلیٹ فارم کے ذریعے امدادی و فلاحی کاموں کو آسان بنا کر سعودی قیادت نے پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔

شیئر: