سعودی عرب میں فلاحی خدمات کے قومی پلیٹ فارم ’احسان‘ پر 800 ملین ریال سے زیادہ عطیات جمع ہوگئے اس رقم سے 1.8 ملین سے زیادہ افراد فیض یاب ہوں گے۔
الاخباریہ چینل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پلیٹ فارم پر عطیات کا حجم 80 لاکھ کی حد عبور کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ احسان پلیٹ فارم ایوان شاہی کے فرمان پر قائم کیا گیا ہے اس کا مقصد فلاحی اور ترقیاتی خدمات کے شعبے میں سعودی عرب کے کردار کو فروغ دینا اور مجموعی قومی پیداوار میں بغیر منافع والے شعبے کی حصہ داری کو وسعت دینا ہے۔
اس کی بدولت ترقیاتی خدمات اور منصوبوں کے نتائج کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت اور اعدادوشمار سے استفادہ آسان ہوگیا ہے۔