Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک معاملات میں جعلسازی پر 5 سال قید کی سزا

’الکٹرانک جعلسازی ثابت ہونے پر پانچ سال قید کے علاوہ 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔‘ (فوٹو:فری پکس)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک معاملات میں جعلسازی کرنے پر پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’کسی بھی ادارے کے ساتھ الیٹرانک ذرائع سے معاملات کرنے میں شفافیت ضروری ہے۔‘
’کسی اور شخص کی جگہ دستخط کرنا، منظوری دینا، کسی اور کا کوڈ نمبر استعمال کرنا، الیکٹرانک دستخط کرنا، کسی بھی نوعیت کے آن لائن سرٹیفیکیٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا، یہ سب الیکٹرانک معاملات جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’کسی بھی قسم کی الکٹرانک جعلسازی ثابت ہونے پر پانچ سال قید کے علاوہ 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: