Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری ٹائر فروخت کرنے میں ریاض سرفہرست

’کوالٹی کارڈ کے ذریعہ ہی ٹائر کے بارے میں مکمل معلومات فراہم ہوسکتی ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
ٹائر فروخت کرنے والی دکانوں کے تفتیشی دورے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ریاض شہر میں سب سے زیادہ غیر معیاری ٹائر فروخت ہوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت، وزارت صنعت، محکمہ زکوۃ و ٹیکس اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کی مشترکہ تفتیشی کارروائیاں ہوئی ہیں۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گذشتہ عرصے کے دوران ملک بھر میں ٹائر فروخت کرنے والے مراکز کے 3741 تفتیشی دورے ہوئے ہیں۔‘
’مشترکہ کمیٹی نے اس عرصے کے دوران 53 مراکز کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں غیر معیاری ٹائر فروخت کئے جا رہے تھے۔‘
تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ٹائر فروخت کرنے والی دکانوں پر لازم ہے کہ سعودی ضوابط کے مطابق ہر ٹائر پر کوالٹی کارڈ آویزاں کریں۔‘
’کوالٹی کارڈ کے ذریعہ ہی ٹائر کے بارے میں مکمل معلومات فراہم ہوسکتی ہیں جہاں ٹائر کی صنعت کی تاریخ بھی لکھی ہوتی ہے۔‘
’جس دکان میں کوالٹی کارڈ کے بغیر ٹائر فروخت ہورہے ہیں وہ یا تو غیر معیاری ہیں یا انہیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔‘
تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ غیر معیاری ٹائر ریاض میں پائے جہاں 19 دکانوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔‘

شیئر: