Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی تین حوثی کوششیں ناکام

’دو ڈرون بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب داغے گئے جبکہ تیسرا آج تباہ کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے تین ڈرون تباہ کر دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’تینوں بارودی ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا مار کر ناکارہ کر دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے دو ڈرون بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب داغے تھے جبکہ تیسرا ڈرون آج جمعرات کو تباہ کیا گیا ہے‘۔
’ایران نواز حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے‘۔
’سعودی افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہے نیز جوابی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے‘۔
 

شیئر: