Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر دفاع کا دورہ سعودی عرب موخر

’امریکی وزیر دفاع کے دورے کو موخر کرنے کی وجہ سے ان کا مصروف جدول ہے‘ (فوٹو: سبق)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کا دورہ موخر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے مقرر کئے جانے والے دورے کو انتظامی امور کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک میں امریکی وزیر دفاع کے دورے کو موخر کرنے کی وجہ سے ان کا پہلے سے ہی مصروف جدول ہے‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’امریکی وزیر دفاع اپنے مصروف جدول پر نظر ثانی کرکے دوبارہ مرتب کریں گے‘۔

شیئر: