دکان سے 30 ہزار ریال چوری کرنے والے تین افغان شہری گرفتار
جمعرات 9 ستمبر 2021 11:48
’انہوں نے جدہ میں واقع ایک دکان پر ڈاکہ ڈال کر وہاں موجود رقم چوری کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے ایک دکان سے 30 ہزار ریال چوری کرنے والے تین افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’انہوں نے جدہ میں واقع ایک دکان پر ڈاکہ ڈال کر وہاں موجود رقم چوری کی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’جائے واردات سے جمع ہونے والے شواہد کی بنا پر ان کا سراغ لگایا ہے‘۔
’اس وقت وہ زیر تفتیش ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔