آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سخت حریف ثابت ہوں گے۔
آئی سی سی کے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹرینٹ بولٹ سے پوچھا کہ ’آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس ورلڈکپ میں بولنگ کرنے کے لیے سب سے مشکل بیٹسمین کون ہوگا؟‘
مزید پڑھیں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، حفیظ کی واپسیNode ID: 597676
-
مصباح الحق، وقار یونس قومی ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی کیوں ہوئے؟Node ID: 597701
اس سوال کے جواب میں کیوی فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہاں بہت سارے اچھے کھلاڑی ہیں، میرے خیال میں پاکستان کے محمد رضوان، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ایک بہت کلاسی کھلاڑی ہیں اور ہر فارمیٹ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں۔
محمد رضوان اور بابر اعظم کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی ورلڈ کپ کے دوران بولنگ کے لیے ایک مشکل بیٹسمین ہوں گے۔
"@iMRizwanPak is a phenomenal player"@BLACKCAPS's Trent Boult picks the toughest batter to bowl to in this World Cup.@DanishSait will host Boult & Beth Mooney in the latest episode of Around The Wicket!
ICC Men’s T20 World Cup Trophy Tour, driven by @Nissan pic.twitter.com/4VIpeJ1sd9
— ICC (@ICC) September 9, 2021