’چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کا آلہ کار، عہدہ چھوڑ کر الیکشن لڑیں‘
’چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کا آلہ کار، عہدہ چھوڑ کر الیکشن لڑیں‘
جمعہ 10 ستمبر 2021 15:42
0 seconds of 2 minutes, 12 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
02:12
02:12
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو اپوزیشن کا ’ماؤتھ پیس‘ اور ’آلہ کار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔
اسلام آباد میں بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’چیف الیکشن کمشنر اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں وہ عہدہ چھوڑیں اور الیکشن لڑیں۔‘
الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات عجیب و غریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون بنانے کا اختیار پالیمان کے پاس ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور اس کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے تمام سیاسی فریقین کو سنا اور تجاویز پیش کیں۔
’جسٹس ناصر الملک کا نتیجہ یہ تھا کہ پاکستان میں الیکشن کا طریقہ سو فیصد درست نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے۔ اس کے ڈھانچے پر بہت زیادہ سیاسی اثرو رسوخ ہے۔ لوگوں کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے ماتحت ادارے اور اس میں کام کرنے والے بعض لوگوں کے سیاسی تعلقات ہیں۔‘
’چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نہیں بتا سکتی کہ الیکشن کیسے کروانا ہے۔ الیکشن کمشنر کو زیادہ شوق پیدا ہوا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ماؤتھ پیس کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘
’وہ نواز شریف کے قریب رہے ہیں۔ ان کی ذاتی ہمدردی بھی ہو سکتی ہے ان کے ساتھ، لیکن کوئی بھی ادارہ ہو اسے یہ اختیار نہیں کہ وہ پارلیمان کو نہ مانے۔‘
فواد چوہدری نے کہا ’اگر الیکشن کمشنر نے سیاست کرنی ہے تو میں انہیں مشورہ دوں گا کہ الیکشن لڑ لیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
فواد چوہردی نے کہا کہ ’ہماری اپوزیشن ذہنی بونوں پر مشتمل ہے۔ ان کو ایک ہی ہنر آتا ہے کہ اپنے کیسز کی تاریخ کیسے لینی ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور دوسری طرف ڈیل کرنے پر آ جاتے ہیں۔‘
’اگر الیکشن کمشنر نے میڈیا کے ذریعے سیاست کرنی ہے تو میں انہیں مشورہ دوں گا کہ الیکشن لڑیں اور اس کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے رویے پر نظر ثانی کریں اور چھوٹی چھوٹی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔‘
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔ وہ الیکشن اصلاحات کے دشمن ہیں اور سٹیٹس کو کے بندے ہیں۔ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاکستان میں شراکت اقتدار کے دشمن ہیں۔ ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دونوں بلز کو پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
الیکشن کمیشن کے تحفظات
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو ایک خط کے ذریعے انتخابی ترمیمی بل کے کچھ دفعات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مناسب مشینوں کے انتخاب کے بعد اسے پہلے چھوٹے پیمانے پر استعمال کیا جائے اور پھر ایک مکمل جائزے کے بعد ان کو عام انتخابات میں استعمال کرنا چاہیے۔
کئی ممالک میں ووٹنگ مشین کا استعمال ہو رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ منتخب مشینوں کو پہلے مقامی انتخابات، ضمنی انتخابات اور پھر کچھ منتخب حلقوں میں استعمال کیا جائے۔
کمیشن کے مطابق ناخواندہ اور غیر تعلیم یافتہ افراد کو ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔
االیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال کی صورت میں انتخابات میں تنازعات کی صورت میں ثبوتوں کی کمی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشینیںں انتخابات کے وقت فراڈ، خواتین ووٹرز کا کم ٹرن آؤٹ، ریاستی عہدوں کا غلط استعمال، ووٹ کے خرید و فروخت اور دیگر مسائل کو روک نہیں سکتے۔
مشینوں کا نظام کافی مہنگا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ پولنگ سٹیشنز اور چار لاکھ پولنگ بوتھ ہیں۔ جس کے لیے تقریباً نو لاکھ مشینوں کی ضرورت ہوگی۔ کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ نو لاکھ مشینوں کو رکھنا ایک مشکل کام ہوگا۔
مشینوں کو چلانے کے لیے مخصوص عملے اور ٹیکنیشنز کی ضرورت ہوگی۔