سعودی کابینہ نے قیمتی پتھروں اور معدنیات کے قانون میں ترمیم کی ہے۔
الاقتصادیہ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قانون مذکور کی دفعہ دو میں ترمیم کے بموجب قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار کے لیے وزارت تجارت سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی بھی شخص یا ادارہ قیمتی پتھروں اور معدنیات کا کاروبار نہیں کرسکتا۔
قانون مذکور کی دفعہ 15 میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس میں لائسنس کے بغیر قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ تک قید اور 90 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔