حرم مکی میں تعمیر اور ترمیم کے 60 منصوبوں کے لیے لائسنس جاری
’جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان میں باب ملک عبد العزیز، باب العمرہ اور باب الفتح شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف میں تیسرے سعودی توسیعی منصوبے میں تعمیرات و ترمیم کے لیے 60 لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت تعمیرات کے شعبے کے نے کہا ہے کہ ’مختلف ٹھیکیداروں کو تعمیر اور ترمیم کے کام کی اجازت دی گئی ہے‘۔
’حرم میں میں زائرین کی گنجائش بڑھانے اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان میں باب ملک عبد العزیز، باب العمرہ اور باب الفتح شامل ہیں‘۔
’علاوہ ازیں مطاف والی عمارت کی چھت، دوسری منزل اور بنیادی ڈھانچے کے علاوہ برقی سیڑھیاں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والے مقامات میں مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام منصوبوں میں کام حج 1442 کی تیاریاں ہیں تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں‘۔