Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر البانیا پہنچ گئے

’دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر البانیا پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق البانیا کے دارالحکومت پہنچنے پر ان کا استقبال وزیر خارجہ اولٹا جاچکا نے کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کی استقبالیہ کمیٹی میں البانیا میں سعودی سفیر فیصل حفظی اور مقامی حکام شامل تھے۔
دونوں وزرائے خارجہ متعدد مشترکہ امور کے علاوہ باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

شیئر: