Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پابندی والے ملکوں کے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ کی سہولت فراہم نہ کریں‘

یہ پابندی نجی فضائی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفری پابندیوں والے ممالک کے مسافروں کے لیے سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔
بیان میں سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’یہ پابندی نجی فضائی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگی۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے ہوائی اڈوں سے آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں سے پھر کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ملک کے مسافروں کو سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ سے ٹرانزٹ کی سہولت نہ فراہم کریں جس پر مملکت سفری پابندی عائد کیے ہوئے ہے اور جہاں سے مملکت مسافر لانے کی اجازت نہیں ہے۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے انتباہ کیا کہ ’پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ یہ سرکاری احکام کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوگی، جو فضائی کمپنی بھی اس کے برعکس عمل کرے گی اس سے قانونی باز پرس ہوگی اور اس سے جو بھی نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار وہ فضائی کمپنی ہوگی۔‘

شیئر: