Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی موجودہ 15 فیصد کی شرح کم ہو سکتی ہے‘

جولائی 2020 میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو 5 فیصد سے بڑھایا گیا تھا( فوٹو عرب نیوز)
ریاض کیپیٹل چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہنس پیٹر ہوبر کے مطابق سعودی عرب سال کی دوسری ششماہی میں مملکت کی نان آئل اکانومی میں سست روی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو موجودہ 15 فیصد کی شرح سے 10 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق جولائی 2020 میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو 5 فیصد سے بڑھایا گیا تاکہ کورونا کی عالمی وبا کے ردعمل میں سرکاری اخراجات میں اضافہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپریل میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ ایک عارضی اقدام تھا اور ایک سے پانچ سال کے اندر 5 سے 10 فیصد کے درمیان واپس کر دیا جائے گا۔
ریاض کیپیٹل چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہنس پیٹر ہوبر نے سی این بی سی عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سعودی جی ڈی پی پر مثبت عکاسی کرے گا اور مملکت کو اپنے غیر ملکی ذخائر کی بحالی میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اور اگلے سال زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
ہنس پیٹر ہوبر نے مزید کہا کہ تجارتی توازن میں بہتری آئے گی اور ’ہم اس سال یا اس سے زیادہ سال کے دوران بہت زیادہ سرپلس کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ کسی بھی سرمائے کے اخراج کی تلافی کرے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ سعودی معیشت سال کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً 3.5 فیصد جبکہ آخری سہ ماہی میں بھی اتنی ہی بڑھے گی اس کے بعد 2022 میں اس میں 5.6 فیصد اضافہ ہو گا۔
ہنس پیٹر ہوبر نے کہا کہ سعودی معیشت تیل کی بلند قیمتوں سے دگنا متاثر ہے۔ یہ سعودی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اخراجات میں اضافہ کرے، غیر تیل معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ تیل کی زیادہ قیمتیں سپلائی کی کمی کی علامت ہیں اور اس سے اوپیک اور خاص طور پر مملکت کو اپنی پیداوار میں بتدریج اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: