اونٹ دوڑ مقابلے کروانے والے ادارے اور سعودی اولمپک کی اعلی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا روایتی مقابلوں کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی مقابلہ تیسری مرتبہ منعقد ہو رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اختتامی تقریب میں اونٹوں کے درمیان 204 راؤنڈ ہوں گے جس میں مجموعی طور پر 53 ملین ریال مالیت کے انعامات دیئے جائیں گے‘۔
’تمام راؤنڈ میں سب سے زیادہ پوائنٹ لینے والے اونٹ کے مالک کو ولی عہد کی طرف سے تلوار کا تحفہ دیا جائے گا‘۔
’پہلے چار راؤنڈ میں شامل ہونے والے اونٹوں میں سے ایک کی قیمت تین ملین ریال سے شروع ہوتی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ ’دوڑ میں شامل ہونے والے اونٹوں کی مجموعی قیمت 279 ملین اور372 ملین ریال کے درمیان ہے‘۔
’پہلے چار راؤنڈ میں شامل ہونے والے بہترین اونٹ ہیں جن میں سے ایک کی قیمت تین ملین ریال سے شروع ہوتی ہے‘۔