Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقاموں، خروج و عودہ میں مزید توسیع، عمرہ سیزن، اور ٹرک ڈرائیورز کے لیے نئی ہدایات، گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا کیا ہوا؟

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ میں ایک بار پھر توسیع کر گئی، یہ توسیع ان غیرملکیوں کے لیے ہے جو اس وقت مملکت سے باہر ہیں۔ اس کے علاوہ ایمریٹس اور مصری ایئرلائنز کی سعودی عرب کی پروازوں کا دوبارہ آغاز بھی ہوا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے اہم خبریں کون سے رہیں؟ گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبروں کی جھلکیاں: 
غیرملکیوں کے اقاموں، خروج وعودۃ میں مزید توسیع
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں مزید 30 نومبر 2021 تک توسیع شروع کردی ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ایسٹرازنیکا یا موڈرنا لگوانے والے اقامہ ہولڈرز مملکت آسکتے ہیں؟
ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹس کا اجرا ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہے جس کے تحت ویکسینیشن سینٹرز میں موجود اہلکار ویکسین لگانے کے بعد اس کا اندراج سسٹم میں کردیتے ہیں۔ عام طورپر ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے چند دنوں بعد توکلنا اور صحتی ایپ پر سٹیٹس خود کار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی عرب کا امارات سمیت تین ملکوں کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کیا سعودی عرب کے سفر کے لیے کورونا ویکسین کی شرط لازمی؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ سے ایک شخص نے دریافت کیا ’مملکت آنے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط لازمی ہے؟ اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ ہو سکتا ہے؟ 
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’پابندی والے ملکوں کے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ کی سہولت فراہم نہ کریں‘
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفری پابندیوں والے ممالک کے مسافروں کے لیے سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کن افراد کو دی جائے گی؟
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں انتہائی محدود پیمانے پر کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔‘
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی شہری نے بنگلہ دیشی خادمہ کے انتقال پر اس کی بیٹی کو گود لے لیا
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں مقیم سعودی شہری نے اپنی خادمہ کی بیٹی کوگود لے لیا۔ خادمہ جس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا بچی کی پیدائش کے بعد مر گئی تھی  ـ  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ستمبر کے لیے بھی پٹرول کے سابقہ نرخ برقرار
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے جمعے کی شب ستمبر کے لیے پٹرول کے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی سیکریٹری خارجہ سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات 
سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے  سعودی سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا کافی نہیں‘
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا کافی نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’ربیع الاول‘ سے بیرونی عمرہ سیزن کا آغاز
سیکریٹری حج و عمرہ ھشام سعید نے کہا ہے کہ محرم 1443 ھ (گزشتہ ماہ) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے 6  ہزارعمرہ ویزے جاری کیے گئے- 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
 ٹرک ڈرائیوروں کے لیے  نئی ہدایات کیا ہیں؟
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی  نے بڑے شہروں میں ٹرکوں کے داخل ہونے کے اوقات کار متعین کرنے کے لیے آن لائن ٹائم ٹیبل سسٹم جاری کردیا- 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

’ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی موجودہ 15 فیصد کی شرح کم ہو سکتی ہے‘
ریاض کیپیٹل چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہنس پیٹر ہوبر کے مطابق سعودی عرب سال کی دوسری ششماہی میں مملکت کی نان آئل اکانومی میں سست روی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو موجودہ 15 فیصد کی شرح سے 10 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
السعودیہ کی مالدیپ کے لیے ہفتے میں چار براہ راست پروازیں 
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ ریاض اور جدہ سے جزائر مالدیپ کے لیے ہفتے میں چار براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سٹیشن کرکے مالدیپ کا سفر کرا رہی تھی۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ایمریٹس ایئرلائن کا سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

دبئی کی ایئرلائن، ایمریٹس، نے سعودی عرب کے لیے پروازیں 11 ستمبر 2021  سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ترسیلات زر میں پانچ کروڑ ڈالر کی کمی، سعودی عرب پھر سرفہرست
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ اگست کے ماہ میں دنیا بھر میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ملک میں دو ارب 66 کروڑ روپے بھیجے ہیں جو کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں پانچ کروڑ ڈالر کم ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مصری ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں 
مصری ایئرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کے علاوہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایک خوراک لینے والے اور 18 سال سے کم عمر کے افراد یکم ستمبر سے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

بینکوں کو ہدایت، سعودیوں کے لیے ڈیجیٹل کارڈ کی منظوری
 سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مملکت میں تمام بینکوں کو تحریری ہدایت کردی ہے کہ سعودی کھاتے داروں سے شناخت اور تصدیق کے لیے ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ (ھویہ وطنیہ) پر اکتفا کیا جاسکتا ہے-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
دکان سے 30 ہزار ریال چوری کرنے والے تین افغان شہری گرفتار
مکہ مکرمہ پولیس نے ایک دکان سے 30 ہزار ریال چوری کرنے والے تین افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی شہریوں کے لیے 2024 تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ملازمتیں
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سال رواں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی وژن 2030 اور اپنی حکمت عملی سے متعلق کئی اہداف پورے کیے ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: