Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ ہولڈرز کے لیے ویکسین کی شرائط، ترسیلات زر میں کمی اور شدید گرمی میں برفباری سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

مملکت میں سکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے سکول دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ سکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اندرون ملک پروازوں میں سماجی فاصلہ ختم ہوا جبکہ غیرملکیوں کے ترسیلات زر میں کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟ جانیے گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبریں۔ 
بیرون مملکت مقیم اقامہ ہولڈرز کے لیے ویکسینیشن کی شرائط کیا؟
سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز تارکین کے لیے مشروط ویکسی نیشن کے حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ www.moh.gov.sa پر مملکت سے باہر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

وزارت کی ویب سائٹ پر’کورونا ویکسی نیشن ریکویسٹ‘ کی خصوصی سہولت جاری کی گئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر توکلنا ایپ)

 
خروج وعودہ کی مدت میں کس طرح توسیع ہو گی؟
شاہی احکامات کے تحت اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار کی جائے گی جس کے لیے جوازات کے کسی دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
دفتر کے باہر بیٹی کے انتظار میں والد کی تصویر وائرل
ایک سعودی خاتون نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ان کا سرکاری ادارے کے باہر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی خاتون نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی  جس میں وہ ان کا دفتر کے باہر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب کے قومی دن پر عام تعطیل 
سعودی عرب میں جمعرات 23 ستمبر 2021 کو 91 واں یوم الوطنی (قومی دن) منایا جائے گا۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
35 سال بعد سعودی خاتون کو پتا چلا اس کے والدین کوئی اور ہیں
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی ایک خاتون کو 35 برس بعد پتا چلا کہ وہ کسی اور کی بیٹی ہے۔ نجی ہسپتال  میں پیدائش کے وقت اسے بدل دیا گیا تھا۔ اس کا تعلق ایک خوش حال اور امیر گھرانے سے تھا۔ ہسپتال نے غلطی سے اسے ایک غریب اور نادار خاندان کے حوالے کردیا جبکہ نادار خاندان کی بچی کو امیر خاندان کے سپرد کردیا گیا تھا۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

جمعرات 23 ستمبر 2021 کو 91 واں یوم الوطنی (قومی دن) منایا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں کمی
سعودی عرب سے تارکین وطن نے جولائی 2021 کے دوران سالانہ کی بنیاد پر 17.7 فیصد ترسیل زر کم کی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ڈی پورٹ ہونے والے کارکن کو نئے ویزے پر بلایا جا سکتا ہے؟
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی ضروری ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ، چھ نئے پیشوں کا اضافہ
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے، اس میں چھ نئے پیشوں کا اضافہ کردیا گیا۔ 

حکام کے مطابق پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام مملکت کے تمام اداروں میں بتدریج  نافذ کیا جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اندرون ملک مسافروں کے لیے دو خوراکوں کی شرط پر عمل درآمد
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اندرون ملک مسافروں کے لیے ویکسین کی دوخوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
تجارتی مراکز اور مالز پر کورونا ایس اوپیز کی تین نئی پابندیاں
سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے حوالے 29 رمضان کو جو ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیاہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
دنیا کے گرم ترین علاقوں میں عرفات سرفہرست
میدان عرفات میں اتوار کے روز انتہائی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تھا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

میدان عرفات میں اتوار کے روز انتہائی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بھائی یا بہن کی وفات پر پانچ دن کی چھٹی کارکن کا حق ہے؟  
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
داخلی پروازوں میں تمام نشستیں استعمال ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم
سعودی عرب نے اندرون ملک پروازوں پر نشستیں چھوڑنے کی پابندی یکم ستمبر 2021 سے ختم کردی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بنانے پر خاتون سمیت 4 غیر ملکی گرفتار
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بنانے پر خاتون سمیت 4 مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

اندرون ملک پروازوں میں اب تمام نشستیں استعمال ہوں گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

شدید گرمی میں السودہ کے پہاڑی علاقے برف سے ڈھک گئے
 سعودی عرب کے تمام علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر نہ آئی ہوئی ہو لیکن عسیر ریجن کا ابہا شہر اس کے بعض قریے خصوصا السودۃ کا پہاڑی علاقہ اس سے مستثنی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویر یا ویڈیو بنانے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیو بنانا قابل مواخذہ جرم ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں کن سرکاری ایپلی کیشنز کا سب سے زیادہ استعمال؟
سعودی عرب میں ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ’توکلنا‘، ’ابشر‘ اور ’صحتی‘ ایپلی کیشنز سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب کے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی
سعودی وزارت تعلیم نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
گھر میں مرغیاں پالنے اور فروخت کرنے والے غیر ملکی گرفتار
جدہ میونسپلٹی نے بغدادیہ محلے میں واقع مکان پر چھاپہ مارا ہے جسے غیر ملکیوں نے مرغیاں پالنے اور فروخت کرنے کے لیے استعمال کر رکھا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

بغدادیہ کے ایک گھر میں مرغیاں پالنے اور فروخت کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سعوی عرب میں 36 لاکھ سے زیادہ ملازمت کے معاہدوں کا آن لائن اندراج
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے قومی کمیٹی برائے خوراک کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’تبوک کی بیٹی - وطن کی خدمت کا نیا انداز‘ وڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک سعودی خاتون کی وڈیو وائرل ہے جو تبوک کے ایک سکول کی دیواروں پر تحریروں اور شکلوں کو رضاکارانہ طور پر صاف کرنے کے لیے رنگ کررہی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: