سعودی عرب میں چار سال کے دوران 44 سنیما گھر کھولے گئے
پہلا سنیما 18 اپریل 2018 کو ریاض میں کھلا تھا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چار سال کے دوران 44 سینما گھر کھل گئے چکے ہیں۔
پہلا سنیما 18 اپریل 2018 کو ریاض میں کھلا تھا۔ آخری دو سینما 19 اگست 2021 کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر انفوگراف پیش کیا ہے جس کے مطابق سینما گھروں کا سب سے زیادہ افتتاح 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں ہوا۔ ہر سال اگست میں دس سینما گھر کھولے گئے۔
مملکت کے 13 صوبوں میں سے 9 صوبوں میں سینما گھر کھل چکے ہیں۔ ان میں سے 21 ریاض، 9 مکہ مکرمہ ریجن اور 8 مشرقی ریجن میں ہیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں کھولے جانے والے سینما گھروں کی مالک 5 کمپنیاں ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں سینما گھروں کی تعداد 12 تھی جو 2020 میں بڑھ کر 33 تک پہنچی اوراب 44 ہے۔
ہ سعودی عرب نے 2018 میں 35 برس کے بعد ملک میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے پہلا لائسنس اے ایم سی کمپنی کو جاری کیا تھا۔
18 اپریل 2018 کو ریاض میں پہلا کمرشل مووی تھیٹر کھولا گیا اور ’بلیک پینتھر‘ فلم دکھائی گئی۔